بلال صدیق کمیانہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے ہمر اہ خد مت مر کز کا افتتاح

بلال صدیق کمیانہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے ہمراہ شہریوں کی سہولت اور کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے زرعی یونیورسٹی کے بلمقابل پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن توصیف حیدر، ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد معصوم، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ غلام مہتدہ سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے رپورٹ گمشدگی دستاویزات، خواتین پرہونے والے تشدد کے حوالہ سے قانونی رہنمائی، بیرون ملک جانے کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، جنرل پولیس ویریفیکیشن، اندراج گھریلو ملازمین وکرایہ داران، نقل ایف آئی آر، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، وہیکل کلیرنس سرٹیفیکیٹ اور جرم کی اطلاع کرنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

 

Friday, December 15, 2017